3 ستمبر 2011 - 19:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فوج کے ایک کمانڈر حمید احمدی نے کہا ہے کہ علاقے میں پژاک کے دہشت گردوں کے خاتمے تک اس دہشت گرد گروہ کے خلاف سپاہ کا نیا آپریشن جاری رہے گا۔

ابنا: حمید احمدی نے کہا کہ ایک ماہ کی مہلت ختم ہونے کے بعد سپاہ پاسداران نے جمعہ کے روز سے پژاک دہشت گرد گروہ کے خلاف نیا آپریشن شروع کیا ہے اور یہ آپریشن دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران نے عراقی کردستان کی مقامی حکومت کے توسط سے دہشت گردوں کو اس علاقے سے نکلنے کے لیے ایک مہینے کی مہلت دی تھی لیکن افسوس اس دہشت گروہ نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا اور دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران نے پژاک دہشت گرد گروہ کے ساتھ تازہ جھڑپ میں اس گروہ سے وابستہ تیس دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔
............ 
/169